جمعیت علما اسلام کے سینیٹرکامران مرتضی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مقدمے درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامران مرتضی کی ڈی آئی جی، اے ڈی سی اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس ایم این اے لاج کا دروازہ توڑ کر زبردستی گھسی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے جمعرات کو ڈی آئی جی، اے ڈی سی اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔
۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اے ڈی سی، ڈی آئی جی اور وزیر داخلہ کی ایما پر ہم پر تشدد کیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔
گذشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی۔ جب انصارالاسلام کے درجنوں رضاکار احاطے اور لاجز میں گشت کرنے کے ساتھ ساتھ ریہرسل کرتے ہوئے نظر آئے۔
میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کر کے پارلیمنٹ لاجز میں موجود انصارالاسلام کو باہر نکالا۔
اس دوران کارکنوں اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ہوئی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی، پولیس نے کارکنان کے ساتھ وہاں موجود ارکان اسمبلی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔