راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ، قمار بازی ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی(کرائم رپوٹر) پولیس نے ڈکیتی ، قمار بازی ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ ٹیکسلا نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ارباز گینگ جن میں گینگ کا سرغنہ ارباز ، اسامہ ، سالار ، عمر ، فہد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 7 موٹر سائیکل , 2 موبائل فون ، 38ہزار روپے ، اسلحہ برآمد ہوا ، تفصیلات کے مطابق ملزمان بائیکیا بک کرواتے اور گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لیتے تھے ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ، تھانہ ریس کورس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے ملزم آصف ، فیصل ، کو گرفتار کرلیا ملزم سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 58 ہزار روپے ، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد ہوا ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف کے لیے جیل بھیج دیا گیا ھے ،تھانہ گوجرخان نے ڈیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 7 قمار بازوں جن میں ملزم عارب ، بشیر، ریاست، ظہیر ، سفیان، زرداد اور خلیل، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 32 ہزار 720 روپے اور 7 بٹیرے برآمد ہوۓ ،پولیس نے 5 منشیات فروشوں جن میں ملزم سیف اللہ ، ابرار ، عرفان ، عمیر صلاح الدین ، تنویر اختر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 25 لیٹر شراب ، 2 کلو 240 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان اکرام ، واجد، آصف ، سیف الرحمان، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں ناجائز اسرا رکھ رہے ہیں والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور دوسری جانب منشیات کے نزول کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں سے شراب سپلائر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا کمار بازی اور دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے ملزمان خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، ایس پی پوٹ ہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کو ان کی قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔