راولپنڈی پشاور روڈ،مال روڈ ،صدر کینٹ اور اس سے ملحقہ روڈز پر شام کے اوقات میں ٹریفک کے شدید دباؤ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پشاور روڈ،مال روڈ ،صدر کینٹ اور اس سے ملحقہ روڈز پر شام کے اوقات میں ٹریفک کے شدید دباؤ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ، عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر نو تعینات سرکل آفیسر مہر باد کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت پر پشاور روڈ پر شام کے اوقات میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ، 02 ڈی ایس پیز سمیت 30 ٹریفک افسران و اہلکاران شام کے اوقات میں پشاور روڈ مال روڈ میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، شام کے اوقات میں پشاور روڈ و مال روڈ پر رش بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہو جاتی ھے، غلط پارکنگ کے تدارک کے لئے 02 لفٹرز بھی مال روڈ پشاور روڈ پر لگاۓ گۓ ھیں ، شہریوں سے گزارش سے کہ وہ غلط پارکنگ سے اجتناب، لین و لائن کی پابندی اور مناسب درمیانی فاصلہ برقرار رکھیں،سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے سرکل انچارجز اور سیکٹر انچارجز کو رش کے اوقات میں فیلڈ میں رہ کر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بناتے ھوۓ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت.