راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے عوامی خدمت کو بہتر بنانے اور ٹریفک پولیس کے عملے کے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سینئیر ٹریفک اسسٹنس اور ٹریفک اسسٹنس کی کونسلنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،
تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہر سرکل کے سینئیر ٹریفک اسسٹنس اور ٹریفک اسسٹنس کو ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس طلب کیا جاتا ہے، جہاں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ ان کی کونسلنگ کرتی ہیں۔ اس موقع پر وہ عملے کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ہدایات دیتی ہیں، چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا اولین مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے ، ہمیں اپنے رویے سے عوام کے اعتماد کو جیتنا ہے اور اپنی کارکردگی کو ایسے بہتر بنانا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس کو اپنی معاون کے طور پر دیکھیں انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام اور ٹریفک پولیس کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینا اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو موثر اور عوام دوست بنانا ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ قوانین کے نفاذ میں سختی اور اخلاقیات میں نرمی کا توازن برقرار رکھیں تاکہ شہریوں کو نہ صرف ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ترغیب ملے بلکہ پولیس کے ساتھ ان کے تجربات بھی مثبت ہوں، کونسلنگ کا یہ سلسلہ راولپنڈی کے تمام ٹریفک سرکلز میں مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ تمام عملہ ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">