اسلام آباد(نیوز رپوٹر)پاکستان کے وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری اور روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ مسٹر رومان اسٹارووائٹ کی ملاقات ،ملاقات میں دو طرفہ رابطوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ روابط نہ صرف پاکستان اور روس بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری ماسکو میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے موجود ہیں، سردار اویس لغاری نے پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہتے ہوئے انہیں پورے خطے کے لیے فائدہ مند قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے تمام منصوبوں، بشمول سڑک، ریل اور فضائی رابطوں کا جائزہ لیا، وزیر لغاری نے وزیر اسٹارووائٹ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں فریقین نے رابطوں کو جاری رکھنے اور تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا .
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">