سپیشل جج سینٹرل سرکاری خبر رساں ادارے(اے پی پی ) میں جعلی بھرتیوں کا الزام پانچ ملزمان گرفتار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے سرکاری خبر رساں ادارے(اے پی پی ) میں جعلی بھرتیوں کے الزام پانچ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں خارج کر دیں جس پر ایف اآئی اے نے ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا . گر فتار ہونے والے ملزمان میں اے پی پی کے سابق اکاؤنٹ آفیسر ارشد مجید،تیمور ارشد،سعد یوسف،قیصر جواد اور فواد خان شامل ہیں ملزمان کے خلاف سرکاری خبر رساں ادارے میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔مذکورہ افراد کی گرفتاری پیر کو خصوصی جج ایف آئی اے کورٹ، ہمایوں د لاور کی جانب سے ان کی عبوری ضمانت مسترد کرنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ عدالت کو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر احتشام گوندل نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کے حوالےسے کافی ثبوت موجود ہیں۔