راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا

پولیس نے کار چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ، بائیک لفٹر ، اشتہاری مجرمان،کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے , منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھانہ ٹیکسلا نے علاقہ میں کار چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزم نسیم ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے کار چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی ملزم سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ برامد ہوا ، ملزم رابری ما قتل کے مقدمات میں بھی اشتہاری تھا، ملزم کے سرفرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے ، تھانہ رتہ امرال نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان حارث ، فہیم ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے چھینی گئی رقم 22 ہزار روپے برامد ہوۓ ملزمان کو متعدد ورداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجا جا چکا ھے جس کے مزید انکشافات متوقع ھے ، تھانہ صدر واہ نے بائیک لفٹر احتشام کو گرفتار کرلیا ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ، ملزم اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی تھا جو رواں سال تھانہ صدرواہ کو مطلوب تھا ، تھانہ پیر ودھائی نے چیک ڈس اونر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محبوب عالم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ایسا رضا کو گرفتار کر لیا،تھانہ واہ کینٹ نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے تین ملزمان جن میں ملزم ارباز، محمد اسرائیل اور شعیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کھلا پٹرول اور دیگر الات برامد ہوئے،پولیس نے ناجائز اسرہ رکھنے والے سات ملزمان شیراز ، عشارب ، شہباز، مسعود ، وقار احمد ، محسن علی، زاہد کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 6 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 5 روند 30 بور پستول برآمد ہوا جبکہ دوسری جانب 11 منشیات فروشوں جن میں ملزم شکیلہ بی بی، شہزاد، نظر عبدالحسیب، عدیل، داؤد، بلال، وسیم ، زاہد، ضیاء اللہ انصر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 11 کلو سے زائد کے چرس برامد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہماری فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،اشتہاری مجرمان اور ان کی سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ۔