چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت اپنا کوئی ”ایونٹ ہائبرڈ” پر کروانے راضی نہیں ہوا

لاہور۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے، تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل اپنانے اور اپنے ملک میں ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے پر راضی کیا جا سکے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر کرکٹ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ آئی سی سی اور دیگر بورڈ ممبران ہائبرڈ ماڈل فارمولے کو مکمل طور پر قبول نہیں کر رہے، اور اگر پی سی بی چیمپئینز ٹرافی سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور ایونٹ میں شرکت کے معاہدے کے تحت تمام ممالک کو لازمی طور پر شرکت کرنی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی براڈکاسٹنگ ڈیل پر دستخط کرنے سے قبل تمام ٹیموں کی شرکت کی یقین دہانی کراتا ہے، اور ایونٹ میں کم از کم ایک پاک بھارت میچ ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سی سی نے 2024 کی چیمپئینز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت ہندوستان کو دبئی میں اپنے حصے کے میچ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔ 2027 تک کثیر جہتی ایونٹس میں بھی اسی طرح کے انتظامات پر اصولی طور پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ بھارت سیمی فائنل اور فائنل کو 2027 تک کسی ایونٹ میں منتقل کرنے پر آمادہ نہیں ہے، لیکن بات چیت جاری ہے کہ اگر پاکستان ایونٹ کے ٹاپ فور یا ٹاپ ٹو میں پہنچتا ہے، تو ہائبرڈ ماڈل کیسے اپنایا جا سکتا ہے۔