کیبنٹ ڈوثزن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری نصیر احمد ، روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی ریحان کے خلاف شہری سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنےپردرخواست

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)کیبنٹ ڈوثزن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری نصیر احمد ، روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی ریحان کے خلاف پلاٹ دینے کاجھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنےپر ڈی آئی جی اسلام آباد د کو درخواست دے دی گئی درخواست میں حنیف شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ر وشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدا رقم ادا کر دی لیکن مجھے پلاٹ نہیں دیا گیا حنیف شاہ نے بتایا کہ مالک نصیر احمد اور ایم ڈی ریحان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں پلاٹ دیں گے لیکن ابھی تک 2023 سے لارا لگا رہے ہیں

مذکورہ بالا نوسر بازوں کے خلاف روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدے داران نے رقم دی نہ پلاٹ دیا ان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے انصاف دلایا جائے ڈی آئی جی کے احکامات پر تر نول پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے حنیف شاہ نے کیپٹل نیوز کو بتایا کہ بتایا کہ روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابقہ سیکرٹری راجہ نصیر احمد جو کہ اس وقت کیبنٹ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکرٹری ہے یہاں بھی لوگوں سے اسی طرح فراڈ کرنے میں مصروف ہیں مجھے اتنے عرصے سے لارا لگایا ہوا ہے کہ پلاٹ دوں گا لیکن اآج تک پلاٹ نہیں دیا کیپٹل نیوز پوا ئنٹ نے روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی سابق سیکرٹری،موجودہ کیبنٹ ڈوثزن ہاؤسنگ سوسائٹی راجہ نصیر احمد سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو انھوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔