اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق کی پولیس افسران سے زیر تفتیش کیسز سے متعلق میٹنگ ، اہم زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا،جدید خطوط پر تفتیش کو بروقت مکمل کرنے اورتفتیشی امور کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مو¿ثر حکمتِ عملی اپنانے کے احکامات جاری کئے.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی محمد جواد طارق نے پولیس افسران سے زیر تفتیش کیسز سے متعلق میٹنگ کی، میٹنگ میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن رخسار مہدی سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی نے اہم زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا،انہوں نے پولیس افسران کو جدید خطوط پر تفتیش کو بروقت مکمل کرنے اورتفتیشی امور کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مو¿ثر حکمتِ عملی اپنانے کے احکامات جاری کئے .