ڈی آئی جی سید علی رضا کی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس آفیسر کی عیادت

ڈی آئی جی اسلام آبادکا پمز ہسپتال کا دورہ، گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے پولیس آفیسر کی عیادت کی،جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کروائی، ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پمزہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے گزشتہ روز ٹر یفک حا دثہ زخمی ہونے والے پولیس آفیسر یاسر شاہ کی عیادت کی.

ڈی آئی جی اسلام آ باد نے زخمی پولیس آفیسر کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،انہوں نے زخمی پولیس آفیسر کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقعہ پر ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ تمام افسرا ن محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی پولیس افسر اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا.