روس(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل کی دنیا میں انقلاب روسی حکومت نے کینسر ویکسین تیار کر لی ویکسین 2025 لانچ ہوگی روس نے ایم آر این اے کینسر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے 2025 میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ ویکسین ابتدائی طور پر روس میں فری دی جایے گی اور روس کے دوست ممالک کو بھی یہ ویکسین فری فراہم کی جاے گی، اس ویکسین کی ایک ڈوز کی قیمت تین لاکھ روبل ہے، یہ زیادہ تر نوجوانوں کو لگائی جائے گی تاکہ ائندہ نسل کو کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے.
پری کلینیکل ٹرائلز میں کینسر کے ٹیومر کو دبانے اور میٹاسٹیسیس کو کم کرنے کی صلاحیت ہے۔ کے انضمام سے ویکسین کو زیادہ مقدار میں تیار کر نے کے لئے artificial intelligence ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک گھنٹے میں بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، جو موجودہ طویل عمل کو نمایاں طور پر تیز کرے گا۔ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنانے اور ختم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر ے گی ۔یہ پیشرفت صدی کی دریافت کہلائی جا سکتی ہے۔ روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ویکسین 2025 کے اوائل میں لانچ کرے گی۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے رپورٹ کیا کہ روس نے کینسر کے خلاف اپنی ایم آر این اے ویکسین تیار کر لی ہے، جو مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔ روسی وزارت صحت کے ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کپرین نے ریڈیو روسیہ کو بتایا ہے۔ گزشتہ سال روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ہم کینسر کی ویکسین کے دریافت کرنے کے بہت قریب ہیں ، اس ویکسین کو تیار کر نے سے روس کے دوست ممالک میں اضافہ ہو گا اس سے روس زر مبادلہ بھی کمائے گا.