راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں دستکاری کورس مکمل کرنے والی طالبات میں تقسیم اسنادکی تقریب،تقریب میں پارلیمارنی سیکرٹری ایم پی اے شازیہ رضوان، ایم پی اے زیب النساء کی خصوصی شرکت،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی ایڈمن اور پرنسپل دستکاری سکول بھی موجود تھیں،تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے شازیہ رضوان اور ایم پی اے زیب النساء نے طالبات میں اسناد تقسیم کیں.
کورس کا آغاز رواں سال جون میں ہوا تھا جس میں پولیس افسران کی بچیوں کو مفت دستکاری کورس کروایا گیا،مہمان خصوصی نے دستکاری سکول کا بھی وزٹ کیا، پرنسپل دستکاری سکول یاسمین اختر نے کورسز اور سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں.