او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کنر ویسٹ ویل-3 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جمعرات کے روز صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر ویسٹ ویل-3 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کو 1200 پی ایس آئی کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر اور 64/32 انچ کے چوک سائز کے ساتھ پیداوار میں لایا گیا ہے۔ جس کے مطابق کنر ویسٹ ویل-3 سے یومیہ 3.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس، 30 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن یومیہ مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

واضع رہے کنر ویسٹ فیلڈ کنرمائننگ لیز کا حصہ ہے، جوسندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع ہے اور او جی ڈی سی ایل اس کا 100% حصص کی ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے۔ یہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کی آپریشنل بہترین کارکردگی کے عزم اور پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو بہتربنانے میں اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروکاربن کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کررہاہے۔

*