فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے گلزار ہجری کراچی فلیٹس/کمرشل دکانوں کا شاندار نیلام عام کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے گلزار ہجری کراچی فلیٹس/کمرشل دکانوں کا شاندار نیلام عام کا اعلان فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر 24 – B اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی اسکیم میں اہم پیش رفت، وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے وفاقی ملازمین کو بر وقت زیادہ سے زیادہ رہائشی/کاروباری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ ہر پاکستانی کے لئے اپنے گھر کا خواب ان کی دسترس میں ہوں۔ اور وہ مستقبل کی جدید ضروریات سے استفادہ کر سکیں۔

اس سلسلے میں منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر 24-B اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی میں ایک پٹرول پمپ پلاٹ، 21 کمرشل دکانوں اور 18 کمرشل پلاٹس کا دو سال کی آسان اقساط پر نیلام عام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آکشن 23 اور 24 دسمبر 2024 کو دن 10 بجے بمقام پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈوٹوریم ICCBS,گیٹ نمبر 04 کراچی یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہو گا۔جس میں عام عوام اور کاروباری حضرات کے لیے بہترین مواقع شامل ہیں کاروبار کیلئے سنہری موقع٭پہلی قسط 25 فیصد جمع کرانے کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری ٭75٪ ادائیگی اور بقیہ کے بینک گارنٹی پر پلاٹ/ دوکان کا قبضہ مسجد، وسیع پارکنگ ایریا اور واش رومز کی سہولت تمام کمرشل دوکانیں گراؤنڈ فلور اور,100,60 200 فٹ کشادہ روڈز پر واقع٭24گھنٹے سیکورٹی اور مینٹیننس کی سہولت٭کراچی یونیورسٹی لنک روڈ کے سمیرا چوک پر واقع٭سپر ہائی وے سے 1 کلو میٹر اور کراچی یونیورسٹی لنک روڈ سے متصل ہے