کراچی ، (بیورو رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے گلزار ہجری سکیم۔ 33کراچی میں 21 دکانیں،18 کمرشل پلاٹس اورایک پٹرول پمپ پلاٹ کی نیلامی عام مورخہ 23 اور 24 دسمبر 2024،کے لیے انویسٹرز حضرات کے لیے قصرِ نازکراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل ( ڈپٹی سیکرٹری(منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس) ڈائریکٹر ایڈمن ،ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈائریکٹر لاء ، ڈائریکٹر اسٹیٹ ، ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹرفنانس کی جانب سے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس اجلاس میں 23 اور 24دسمبر 2024 کو کراچی میں ہونے والی نیلامی خصوصی طور پر موضوع بحث رہی۔ انویسٹر حضرات نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے کراچی پروجیکٹس میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور اس کاوش پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو سراہا۔ اور مستقبل میں مزید اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انویسٹر حضرات نے شراکت داری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا
اور انہوں نے پاکستان کی صلاحیتوں بالخصوص اس کی متحرک آبادی اور اس کی رہائشی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل نے معزز انویسٹر حضرات کی تمام تجاویز کو غور سے سنا۔ اور مستقبل کی کاوشوں اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔ آخر میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل نے معزز مہمانوں اور انویسٹر حضرات کا شکر یہ ادا کیا۔ اور23 اور24 دسمبر 2024 کو ہونے والی ہاؤسنگ اتھارٹی کے نیلامی عام میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔