ایس پی سواں زون کی مسیحی کمیونٹی کے وفدسے ملاقات،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس پی سواں زون کی مسیحی کمیونٹی کے وفدسے ملاقات، ایس پی سواں زون نے مسیحی کمیونٹی کے مسائل سننے اور ان کو مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی،اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادتگاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی سواں زون پری گل ترین نے مسیحی کیمو نٹی کے وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لارہی ہے.

اور مستقبل میںبھی مسیحی عبادتگاہوں میں منعقدہونے والی مذہبی اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی،انہوں نے مزیدکہا کہ اس ملاقات کا مقصد مسیحی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ان کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے اور ہم اس کے لئے اپنے آپ کو جواب دہ سمجھتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی کمیونٹی پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے تعاون کی امید رکھتی ہے،ملاقات میں ایس پی سواں زون نے مسیحی کمیونٹی کے مسائل بھی سننے ،انہیں مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بھی ہر سطح پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں .