پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گرفتار سابق سینیٹر چوہدری تنویر کواینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا۔
چوہدری تنویر کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے کے خلاف زمینوں پر قبضےاورکرپشن میں ملوث ہونےکامقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا ہے اور انہیں آج ہی راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری تنویر کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ چوہدری تنویر کو راہداری ریمانڈ کے بغیر لاہور لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر دل کے مریض ہیں، ان کو دوائی کی فراہمی کیلئے فیملی کو تاحال رسائی نہیں ملی ہے۔