پولیس چیف کی بیوی کو 15سالہ طلبا کےساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر4برس قید کی سزا

واشنگٹن ۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک پولیس چیف کی بیوی کو ایک 15 سالہ طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابقہ ​​استانی ایمما ہینکوک پر الزام تھا کہ اس نے طالب علم کو چوما اور اسے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں۔

عدالت نے پایا کہ ہینکوک نے طالب علم کو سکول کا کام بھیجنے کے بہانے اس سے رابطہ کیا اور پھر ان کے درمیان پیغامات کا لہجہ جنسی ہو گیا۔ دونوں کے درمیان سنیپ چیٹ پر برہنہ تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ ہوا۔ ہینکوک پر یہ بھی الزام تھا کہ اس نے طالب علم کو کلاس روم میں چوما اور اسے نامناسب طریقے سے چھوا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرہ طالب علم کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اس سزا سے مطمئن ہے لیکن اس واقعے نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا ہے۔