پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری، پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی سے اے ایس آئی حماد افضل اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ چونترہ راولپنڈی کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری صدام حسین ولد گل پرخان سکنہ ضلع خیبر گرفتار کر لیا، پٹرولنگ پوسٹ بھون سے اے ایس آئی عمران رشید نے ایک بزرگ خاتون جو کہ ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا راستہ بھول گئیں کو پریشان حال دیکھ کر ان کی ورثاء کی تلاش کی اور ان بحفاظت ان کے بیٹے کے حوالے کیا جس پر ورثاء نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ گھیلاں کلاں سے سب انسپکٹر ذیشان محمود نے دوران ڈیوٹی گمشدہ موبائل ملنے پر اس کے مالک سے رابطہ کیا اور موبائل اس کے حوالے کیا۔ جبکہ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 01 اشتہاری مجرم نواب خان ولد سردار خان 01 عدالتی مفرور ذیشان ولد شفیق سکنہ فتح جنگ گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا، پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے، جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔