راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پولیس نے سٹریٹ کرائم ، چوری ، منشیات فروش ، پتنگ فروش ، غیر قانونی سلنڈر فلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ نیو ٹاؤن نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کے مبشر ، فرحان ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ، موبائل فونز ،اسلحہ برآمد ہوا ملزمان ڈکیتی اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،تھانہ آر اے بازار نے گاڑی سے قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزم صغیر کو گرفتار کر لیا ملزم سے زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 1 لاکھ 90 ہزار روپے ، طلائی چین ، لیپ ٹاپ ، برآمد ہوا ،تھانہ مندرہ نے سٹریٹ کرائم اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عادل ، شہاب ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ رقم 38 ہزار روپے ، برآمد م ہوۓ ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ،تھانہ ٹیکسلا نے 4 منشیات فروش عثمان ، جواد ، فیضان, امان اللہ ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ، جبکہ غیر قانونی سلنڈر کی ریفلنگ کرنے والے اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 4 ملزمان شیر علی ، عبد الجبار ، نوید اختر ، ذیشان ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے گیس سلنڈرز ، کھلا پٹرول و دیگر آلات برآمد ہوۓ ،تھانہ وارث خان نے پتنگ فروش رجب علی ، کو گرفتار کر لیا ملزم سے 120 پتنگیں ، ڈور ، برآمد ہوئی ،پولیس نے 3 منشیات فروش ، وقار ، قیصر ، وسیم ، کو گرفتار کر لیا ملزمان 15 لیٹر شراب ، 1 کلو 440 گرام چرس ، برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان عمران , عمار رزاق ، عابد ، علی رحمان ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 پستول 9 ایم ایم معہ ایمونیشن ، برآمد ہوا .

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا ،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کو ان کے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔