2024۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے8لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائیاں کیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام اآباد ٹریفک پولیس نے سال2024میں08 لاکھ سے زائدگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےخلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں جبکہ سنگین قوانین کی خلاف ورزی پر 1019افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کا اندراج کیا گیا ، ڈرائیونگ لائسنس اورٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے 300افراد کو قانونی نوٹسز جاری ہوئے 10ہزار گاڑیوں اور 40ہزار سے زائدموٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا غیر قانونی پارکنگ پر01لاکھ،فینسی نمبر پلیٹس پر64ہزارا ورکالے شیشوں پر17ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانے۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 56ہزار،اورلوڈنگ پر16ہزاراور لین وائیلیشن پر 25ہزارسے زائدچالان ٹکٹس جاری کیا گیاسال 2024کے دوران عالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

مدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کو یقینی بنایاگیا۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے۔ٹریفک پولیس نے SCOکانفرنس اورقومی و بین الاقوامی وفود کی آمد رفت کے دوران 07ہزار سے زائد ایونٹس میں فرائض سرانجام دئیےسال 2024میںاسلام آباد ٹریفک پولیس کے 30 افسران فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔06 لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

سال 2024میں ٹریفک پولیس نے قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق 893 ورکشاپس منعقد کیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے فیسیلیٹیشن اورایجوکیشن آن ویل ،ہائے وے ونائیٹ پٹرول یونٹ کا قیام عمل میںلایاگیا۔وفاقی دارلحکومت میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک ریسپانس یونٹ فعال کیا گیا۔ٹریفک کی سہولیات کیلئے پولیس خدمت مراکز پر 06خصوصی ٹریفک کا?نٹرز قائم کیے گئے۔شہریوں کوآن لائن لائسنس رینیول سمیت 70سال سے زائد العمر کو انکے گھرکی دہلیز پر سہولیات مہیا کی گئیں۔شہریوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن کمپلیکس کاقیام عمل میں لایا گیا۔دفتری اوقات میں ٹریفک بہتر بنانے اورشہریوں کی رہنمائی کےلئے شاہراہوں پر سائن بورڈ نصب کیے گئے۔کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کےلئے ،،فرینڈز آف پولیس “کے 07اور”پولیس رضاکاروں “کے 04 بیجز نے انٹرن شپ مکمل کی۔ فلاور کینڈی کی پانچ کمپینز اور نجی کمپنی کے تعاون سے 02روڈ سیفٹی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک پولیس نے مربوط ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ انداز میںفرائض کی انجام دہی قابل ستائش ہے،سی ٹی اواسلا م آباد محمد سرفراز ورک اسلام آباد ٹریفک پولیس دستیاب وسائل میں بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔