شالیمار چوک پر سگنل کی خلاف ورزی کرنے اور لیڈی ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شہری قانون کے شکنجے میں

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) شالیمار چوک پر سگنل کی خلاف ورزی کرنے اور لیڈی ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شہری قانون کے شکنجے میں آ گیا سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر لیڈی ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والے موٹرسائیکل سوار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا سگنل توڑ کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور لیڈی ٹریفک آفیسر سے بدتمیزی کرنے والا شہری گرفتار سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے لیڈی ٹریفک وارڈن کو دھمکانے اور ویڈیو بنانے والے شہری کے خلاف سخت کارروائی کا حکم سی ٹی او راولپنڈی کا واقعہ کا سخت نوٹس، قانون کی پاسداری پر زور۔

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے عملے کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا شہریوں سے تعاون اور قانون کی پاسداری کی اپیل موٹرسائیکل سوار کی غیر قانونی حرکت پر لیڈی ٹریفک آفیسر نے فوری کارروائی کی شہریوں کی حفاظت اور قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے-