اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واہ کینٹ کے علاقہ میں کھلی کچہری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واہ کینٹ کے علاقہ میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیکسلا سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، اے ایس پی ٹیکسلا نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ دی جائے, افسران کو ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واہ کینٹ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیکسلا سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اے ایس پی ٹیکسلا نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ دی جائے، افسران کو ہدایات،اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے،اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے۔