شہریو ں کوغیر قانونی راستے بھجوانے والا بدنام زمانہ انسانی سمگلرگرفتار

اسلام آباد ۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائیاں،شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت نثار احمد ججہ کے نام سے ہوئی ۔ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا

ترجمان کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ،ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے ،ملزم کی گرفتاری کے لئے گزشتہ 3 دن سے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن جاری تھا، ملزم گزشتہ 10 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا

ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔