وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا خطاب پاکستان نے کاپ29 میں بہترین کام کیا ،پیرس اگریمنٹ کا آرٹیکل 6 مکمل ایکٹو کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، اس سے ہم عالمی کاربن مارکیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں ، کاربن گائڈ لائن کی منظوری بینچ مارک ہے ، گائڈ لائن سے ماحول دوست سرمایہ کاری آئے گی ، موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کے لئے مزید وسائل درکار ہیں ، ترقی یافتہ ممالک اپنے ماحولیاتی وعدوں کو نبھائیں ، پاکستان کی کاربن پالیسی سے خطہ کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ہم مل کر ہی موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کر سکتے ہیں، کاربن پالیسی کا میکانزم ٹیسٹ فیز میں ہے، کاربن پالیسی پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، کاپ29 میں تمام صوبوں کے لوگ موجود تھے ، بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کے لئے کچھ کرنا ہوگا، کرہ ارض کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے.