پاکستان کے معروف نیوزچینل کے اینکر پرسن کے بھائی سے کراچی ایئرپورٹ امپورٹڈ شراب بر آمدکسٹم افسران میں کھلبلی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے دبائو پر چھوڑ دیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان کے معروف نیوزچینل سیاسی ٹاک شوکرنیوالے مشہور اینکر پرسن کے بھائی کی بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ آمد ، سامان کی چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ شراب بر آمدکسٹم کے افسران میں کھلبلی مچ گئی،ائر پورٹ کسٹم نے قبضہ میں لے لی،ذرائع کے مطابق ائر پورٹ کسٹم کو ،سامان زیادہ ہونے کیوجہ سے شک ہوا جس پر اس کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی امپورٹڈ شراب کی 22بوتلیں سامان سے برآمد کرلی گئیں،ملزم کو کسٹم حکام نے موقع پر حراست میں لے کر شراب کی بوتلیں بھی قبضے میں لے لیں ،تاہم بعد میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے پر اعلیٰ سیاسی شخصیت کے فون پر ملزم کو خاموشی سے چھوڑ دیا گیا .

تاہم شراب کی اعلیٰ کوالٹی کی بوتلیں قبضے میں لے کر معاملے کو رفع دفع کر دیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع نے کیپٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ ملزم ایک معروف نیوزچینل سیاسی ٹاک شوکرنیوالے مشہور اینکر پرسن کا بھائی تھا۔اینکر نے اپنے بھائی کی پاکستان کے کراچی ائر پورٹ پر آمد پر کسٹم حکام سے کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول لگوایا تھا جو موصوف کے گلے پڑ گیا ۔ذرائع کے بتایا کہ ایئرپورٹ کراچی پر تعینات عملے نے شک کی بنیاد پر جب ان کے سامان کی تلاشی لی تو اندر سے کپڑوں کی بجائے اعلیٰ کوالٹی کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں.

جس پر ایئرپورٹ کسٹم کے افسران میں کھلبلی مچ گئی کسٹم حکام نے اینکر کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق جس پر اعلیٰ کسٹم حکام کو معاملے سے آگاہ کیا گیا معاملہ چیئرمین ایف بی آر تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں اعلیٰ سیاسی شخصیت کے دبائو پر اینکر کے بھائی کو چھوڑ کر 22بوتل شراب قبضہ میں لے کر معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے بعد ازاں ایک آفیسر کو تبدیل بھی کردیا گیا ہے۔