کورونا پھر آگیا۔جڑواں شہروں میں الرٹ جاری

راولپنڈی۔جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کے مسافروں و ملازمین کے لئے کرونا الرٹ جاری کر دیا گیا اج منگل سے میٹرو بس میں سفر کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ۔تاہم بغیر ماسک آنے والوں کو سفر سے روکا نہیں جائیگا۔ میٹرو بس حکام کے مطابق کرونا کی اطلاعات کے تناظر میں پری الرٹ قدم اٹھایا گیا ہے میٹرو بس عملہ کو ماسک پہننے اور لاگ بک میں انٹری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے میٹرو اسٹیشنز پر آگاہی مہم شروع کر دی گئی سٹکرز چسپاں کر دیئے گئے ۔