اسلام آباد ۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے آج وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں ان کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سفیر بلوم نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔