فیصل آباد۔ سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے ۔تھانہ منصور آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو فروغ دینے والے ملزم سرفراز کوگرفتار کر لیا
ملزم سے2300کے پتنگیں برآمد کرلیں اورمقدمہ کے اندراج کے لیے کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔ملزم پتنگوں کی کثیر تعداد کو مانا والہ سے دیگر جگہ منتقل کرنا چاہتا تھا۔
سی پی او کامران عادل نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو فروغ دیناقانونا جرم ہے اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا