راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ پیرودھائی پولیس نے ،05 روز قبل چوری ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی بس برآمد، ملزم گرفتار، ملزم نے ماسٹر کی (key) کی مدد سے گاڑی چوری کی۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل چوری ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی بس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی،ملزم نے ماسٹر کی (key) کی مدد سے گاڑی چوری کی،پیرودھائی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ بس برآمد کر لی،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔