پیزا ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کرنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی کارروائی، پیزا ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کرنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار گزشتہ دنوں میں فوڈ ڈلیوری بوائز کو نشانہ بناتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں پیزا، موبائل فونز، اور نقدی چھین لی گئی سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر اے ایس پی پیپلز کالونی اور ایس ایچ او پیپلز کالونی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے تفصیلی تحقیقات اورسرچ آپریشن کرتے ہوئے03 رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ فلک شیرعرف شیرو کو ساتھی محراب عرف شہریں اور رشید سمیت گرفتار کر لیا دوران تفتیش گینگ نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پیزا ڈلیوری بوائز کے ساتھ درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، فوڈ ڈلیوری کے ڈبے، وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار، اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کر لیا گیا ، فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔