راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس صدر عثمان شوکت نے کہا گرین انرجی منصوبوں اور پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے حالیہ برسوں کے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات نے معیشت، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے ملک کی 22% آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے لیکن 2 ملین ایکڑ سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے زراعت کا بحران مزید سنگین ہو رہا ہے جس کے اثرات خوراک کی قلت اور معیشت پر ظاہر ہو رہے ہیں قدرتی آفات سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا پاکستان کی 64% بجلی کی پیداوار آبی وسائل پر منحصر ہے جبکہ 15 ملین سے زائد افراد متاثر اور لاکھوں گھر تباہ ہو چکے ہیں سیلاب اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے .