سبز سڑک منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کی علامت ہے شہروں کو معاشی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے، رومینہ خورشید عالم

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں سبز سڑک منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کی علامت ہے.

شہروں کو معاشی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار رومینہ خورشید عالم نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کے پہلے سبز سڑک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری ماحولیاتی مسائل کا جدید حل پیش کرتا ہے. پنجاب حکومت کے موسمیاتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ کاروباری برادری کا سبز معیشت کے لیے کردار اھم ہے۔ سبز سڑک کا منصوبہ عالمی موسمیاتی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ عوامی اور نجی شعبے کو پائیدار مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.