اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہزاروں ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوہری پالیسی من پسند افسران ملازمین بھرتی کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی بار تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں اکثر ملازمین نے بجلی کے بل گھر کا کرایہ تک ادا نہ کیا ملازمین کی بجلی کٹنے کا بھی انکشاف ہوا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایم ڈی پی ٹی وی ملازمین کو نوکری سے فارغ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مبینہ طور پر من پسند ملازمین کی بھرتی کرنے کا اشتہار بھی پی ٹی وی کی ویب سائٹ پر لگا ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر من پسند افراد کو رکھا ہوا ہے اور باقی ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں ابھی تک نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نے ایم ڈی پی ٹی وی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا جو نہ ہو سکا ۔بعد ازاں کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی اور ان کو ایک واٹس ایپ پر پیغام بھی دیا لیکن وفاقی وزیر نے جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار رکھی۔