اسلام آباد۔نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ ریونیو ہدف میں ناکامی کی وجہ ٹیکسز شرح میں اضافہ ہے،ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی جائے جس سے حکومت کی سوچ سے زیادہ ٹیکس آمدن حاصل ہو سکتی ہے ۔حکومت نے بجٹ تجاویز کا آغاز کردیا ہے جو مثبت اقدام ہے ،اسٹیک ہولڈرز بہتر تجاویز دیتے ہیں مگر بدقسمتی سے ان پر عمل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ریونیو کولیکشن اور پالیسیوں کے عملدرآمد میں ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر حکومت اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر عمل کرے تو ریونیو کولیکشن حکومت کی توقع سے زیادہ ہوگا اور پالیسیوں کے عملدرآمد میں بھی آسانی ہوگی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بلا جواز نوٹسز کا خاتمہ ہونا چاہیے جس کیلئے محکمہ ایف بی آر کی بھی اصلاح کی ضرورت ہے ، ادارے کی استعداد بڑھائی جائے اور آٹو میشن کا نظام لایا جائے ۔