معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم کا گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔معیشت کے لیے خوشخبری، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے ایک خط میں دی گئی ہے۔

خط کے مطابق، کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہو رہی ہے، اور یہ گیس 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے دباؤ کے ساتھ حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری بلاک میں گیس کی پیداوار میں پاکستان پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ، اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ حصص شامل ہیں۔

خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کوٹری کے ٹکری ون کنویں سے نکالی جانے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن گیس سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔