معیشت مستحکم ہونے لگی یہ سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے:چوہدری مظہر

اسلام آباد. اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنوینئر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہونے لگی ہے یہی سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت میں مزید بہتری لانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہےکیونکہ دنیا بھر میں جہاں بھی معیشت مسائل میں گھری نظر آتی ہے وہاں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سہولیات دی جاتیں ہیں جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے، الائیڈ انڈسٹریز چلتی ہیں اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے ہماری وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل ہے کہ آمدہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مراعات دی جائیں تاکہ موجودہ ملکی معاشی بحران سے نکلا جا سکے.