اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر نے نجی کمپنی بی فار یو کے مالک سیف الرحمن وغیرہ کے خلاف سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کا ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر2 کو منتقل کردیا۔ریفرنس کی سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر2 کو منتقل کردیاگیا،احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت میں اب ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی جس کیلئے عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کر لیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">