اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور۔پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان اور ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی شادی کی افواہیں اب حقیقت بن چکی ہیں، اور ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان افواہوں کے مطابق، کبریٰ خان اور گوہر رشید 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد کی جائیں گی، جہاں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے۔

یہ افواہیں کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور اب ان کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، تاہم ابھی تک کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ان خبروں پر کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

اگرچہ دونوں سوشل میڈیا پر فعال ہیں، مگر انہوں نے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ گوہر رشید اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تیاریوں اور ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جو ان افواہوں کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔