اسلام آباد۔اسلام آبادڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں صدارت کیلئے چودھری نعیم گجر جبکہ سیکرٹری کیلئے عبدالحلیم بوٹو نے میدان مارلیا۔
مجموعی طور پر 2327 ووٹر وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق چوہدری نعیم علی گجر1834ووٹوں کے ساتھ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل بیرسٹراسرار نے 321ووٹ اور خلیق صدیقی نے46 ووٹ حاصل کیے
نائب صدر کی نشست پر یعقوب مستوئی 1517ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ مدمقابل علی عمار نے 669 ووٹ حاصل کیے،سیکرٹری کی نشست پر عبد الحلیم بوٹو1185 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے
ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر قراۃالعین عائشہ1258 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے، فنانس سیکرٹری کی نشست پر یاسر بادشاہ1385ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے
نتائج کا اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی اور جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، کامیاب امیدواروں کو وکلا نے کندھوں پر اٹھا لیا۔