آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی اسلام آباد کادورہ،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی اسلام آباد کادورہ، سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی سے کیمرہ جات کی سرویلنس اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی پر استفسار کیا اور سیف سٹی اسلا م آباد کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد کادورہ کیا،انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا.

انہوں نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی سے سر ویلنس کیمروں،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کی بابت استفسار کیا اور انہیں سیف سٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کیے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم سیف سٹی اسلام آباد کو پاکستان کا بہترین سیف سٹی ماڈل بنائیں گے، یہ پروجیکٹ جدید ترین نظام کا حامل اور اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے ہونا چاہیے،وفاقی دارلحکومت میں سرویلنس کیمرہ جات کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں کوئی علاقہ کیمرے کی آنکھ سے پوشیدہ نہ ہو،انہوں نے مزید کہا سیف سٹی اسلام آباد میں جدید سافٹ ویئرز کی ڈویلپمنٹ کے اور ان کو اپڈیٹ کرنے کے لئے سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ٹیمزبنا ئی گئی ہے،جو نئے سافٹ ویئر بنانے کے ساتھ موجودہ سافٹ ویئرز کو اپڈیٹ کر رہی ہیں.