زیر تعمیر عمارت میں سے سامان چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ چار رکنی گروہ گرفتار،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھا نہ ویمن پولیس کی موثر کارروائی زیر تعمیر عمارت میں سے سامان چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ چار رکنی گروہ گرفتار،گرفتار ملزمات کے قبضہ سے 06لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد ،ملز مات کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ ویمن پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے زیر تعمیر عمارت میں سے سامان چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ چار رکنی گروہ گرفتارکو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمات کے قبضہ سے 06لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیاگیا،ملز مات کے خلاف مقدمہ درج ہے ، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لا ئن “پکار- “15 پر فورا ًاطلا ع کریں.