تھانہ غلام محمد آباد کا جوا مافیاءکے خلاف کارروائی

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کا جواء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن اے ایس پی گلبرگ راجندر میگھواڑ کی سربراہی میں تھانہ غلام محمد آباد پولیس کی جوا مافیاءکے خلاف بڑی کارروائی ، اے ایس پی گلبرگ نے تھانہ غلام محمد آباد پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے 14 کس ملزمان محمد مختار اور دیگرکو گرفتار لیا ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے ،رقم بکری،ٹچ موبائل فونز اور ٹیلی ویژن برآمد کر لیا گیا ملزمان کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا اور جوۓ کے 3اڈوں کو بند کروا دیا۔ اے ایس پی گلبرگ راجندر میگھواڑ نے کہا کہ سرکل گلبرگ میں جوا مافیا سمیت تمام سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے، سی پی اوکامران عادل نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنا فیصل آباد پولیس کا نصب العین ہے۔