ریکارڈ قائم کرنے والی جاسوسی فلم جو آخری منٹ تک آپ کو باندھ کر رکھے گی

نئی دہلی ۔مالایالم فلم “اتھیرن” نے اپنی سنسنی خیز کہانی اور بہترین اداکاری کے ذریعے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے، اور یہ فلم ایک ایسا تجربہ پیش کرتی ہے جو آپ کو آخری لمحے تک کرسی سے ہلنے نہیں دیتا۔

2019 میں ریلیز ہونے والی یہ نفسیاتی تھرلر ایک الگ تھلگ اسپتال کی کہانی بیان کرتی ہے، جہاں ایک ماہر نفسیات آٹزم کے شکار مریض کی پوشیدہ صلاحیتوں اور ماضی کے پیچیدہ رازوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ فلم کا سنسنی خیز اور غیر متوقع اختتام ناظرین کو حیران کر دیتا ہے۔

مرکزی کرداروں میں فہد فاضل اور سائی پلوی شامل ہیں، جبکہ اتل کلکرنی، رینجی پانی کر، شانتی کرشنا، اور پرکاش راج بھی اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ شاندار اداکاری اور مضبوط کہانی کی بدولت “اتھیرن” نے “پشپا 2” جیسے بڑے ہٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ فلم اب ڈزنی+ ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہے اور ناظرین کی اولین پسند بن چکی ہے۔

فہد فاضل، جو “پشپا 2” میں ولن کے کردار سے خوب داد وصول کر چکے ہیں، جلد ہی بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لیے تیار ہیں، جو امتیاز علی کی ہدایت میں بن رہی ہے۔
سائی پلوی، جنہیں آخری بار 2022 کی تمل فلم “گارگی” میں دیکھا گیا تھا، اپنی آئندہ فلم میں ناگا چیتنیا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔