03 شراب سپلائرز گرفتار، شراب برآمد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے ، 03 شراب سپلائرز گرفتار، شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03 شراب سپلائرز زاہد، خلیل الرحمن اور حمزہ عمر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 18 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔