قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے انوکھا مشورہ،ایوان میں قہقے

اسلام آباد ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو یہ تجویز دی کہ وہ قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، تاکہ پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کی کوئی ایک بات مان لے۔ اگر ان کی خواہش قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے تو حکومت اسے آزاد کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے قیدی نمبر 804 بھی رہا ہوجائے گا اور پی ٹی آئی والے بھی خاموش ہوجائیں گے۔ ان کے اس بیان پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

عبدالقادر پٹیل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ خواجہ آصف خود دوران اجلاس بات کر رہے تھے، لیکن سید خورشید شاہ کو گفتگو سے روکا جا رہا تھا۔ اب وہی خواجہ آصف رانا تنویر سے مصروف گفتگو ہیں۔