اسلام آباد .نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے کہا ہے کہ رہائشی قلت تعمیراتی سیکٹر پوری کرسکتا ،وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر سے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز دیا جانا خوش آئند ہے،امید کی جارہی ہے کہ فروری میں تعمیراتی سیکٹر کی سپورٹ کیلیے حکومتی پیکج دیا جائے گا جس کے بعد مارچ سے یہ سیکٹر بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گا.ہمارا مطالبہ ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت کنسٹرکشن سیکٹراور ایس ایم ایز سیکٹر پر خصوصی توجہ دے کیونکہ چند برسوں سے حکومتوں کے اقدامات سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہورہا ہے ٹیکس دینے والوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کاروبار کو آسان بنانا اور کاروباری برادری کو ہر قسم کی سہولیات دینا ہوں گی.