فیصل آباد۔تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں گاڑی میں سوار افرادکا پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ۔دوران سرچ آپریشن نیشنل ہسپتال کے قریب ایگل سکواڈ و ڈولفن ٹیم نے ایک گاڑیKIA SPORTAGE کو روکنے کی کوشش کی۔جنہوںنے فائرنگ کر دی
اس اطلاع پر فوری طور پر ایس ایچ او گلبرگ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔
ملزمان نے تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہو?2/3موٹر سائیکل سواروں کو ہٹ کیا۔
ایس ایچ او گلبرگ نے ڈولفن ٹیم و ہمراہی ملازمان کے ہمراہ گاڑی کو گھیرا ڈالتے ہوئے محتاط انداز میں قابو کر لیا۔
گاڑی میں موجود افراد کو قابو کر کے انکے پاس موجود ایک رائفل 230بوراور ایک پسٹل9MM برآمد کر لیا اور گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔
سی پی او کامران عادلنے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔