راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ سٹی اور تھانہ پیرودہائی کے افسران و جوانوں کو احسن کارکردگی پر شاباش دی، سی پی او نے ایس ڈی پی او سٹی اظہر حسن شاہ کو تعریفی لیٹر جبکہ ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ندیم الطاف، ایس ایچ او پیرودہائی سب انسپکٹر کاشف اقبال،سب انسپکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال بیگ، ہیڈ کانسٹیبل رضوان شبیر، کانسٹیبل توصیف، کانسٹیبل محمد مسرور، کانسٹیبل تیمور نسیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، امن وامان کا قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔